ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ماہی گیر کشتی سمندر میں غرقاب ،مچھیرے محفوظ

ماہی گیر کشتی سمندر میں غرقاب ،مچھیرے محفوظ

Wed, 03 May 2017 12:42:14    S.O. News Service

کاروار2؍مئی(ایس او نیوز)کاروار ساحلی علاقے میں الوے واڈا کے قریب ایک ماہی گیر کشتی سمندر میں غرقاب ہوگئی۔ مگر خوش قسمتی سے اس میں سوار 5مچھیرے بحفاظت کنارے پہنچنے میں کامیاب ہوگئے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق سمندر میں ڈوبنے والی 'برہما پرساد'نامی کشتی منجو ناتھ ددوری نامی شخص کی ملکیت تھی۔پانچ مچھیروں کے ساتھ ماہی گیری کے بعد واپس لوٹنے والی یہ کشتی حادثے کا شکار ہوگئی۔ مقامی لوگ جب تک اس کی مدد کو پہنچتے ،تب تک مچھلیوں اور جال سمیت کشتی سمندر میں ڈوب گئی جس سے 1.5لاکھ روپے کے نقصان کا اندازہ لگایا گیا ہے۔
 


Share: